Nov ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم انتقال کر گئے
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے مرتے دم تک وفا کا وعدہ پورا کرنے والے پارٹی سینئر رہنما مخدوم امین فہیم ہفتے کے روز کراچی کے ایک ہسپتال میں انقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب چیئرمین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر بھی تھے۔

انھوں نے سن انّیس سو ستتّر سے دو ہزار تیرہ تک آٹھ بار انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور ہمیشہ کامیابی حاصل کی۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مختلف وزارتوں کے عہدوں پر فائز رہے۔

پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی جلا وطنی کے دور میں مخدوم امین فہیم ہی پارٹی کے تمام امور دیکھتے تھے۔ ان کا شمار بے نظیر بھٹو کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

ٹیگس