مخدوم امین فہیم اپنے آبائی شہر ہالا میں سپرد خاک
Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم انتقال کر گئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کو ان کے آبائی شہر ہالا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم کا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے- موت کے بعد امین فہیم کی میت ان کے آبائی شہر ہالا لے جائی گئی تھی جہاں نماز جنازہ کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
امین فہیم کی نماز جنازہ میں بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی موجود تھے-
امین فہیم روحانی سلسلے سروری جماعت کے سربراہ تھے اور ان کا شمار پیپلزپارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی تدفین درگاہ غوث الحق سروری میں ہوئی ہے-