Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دو پولیس اہلکار ہلاک چھیاسی مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان میں دہشت گردانہ حملے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ چھیاسی مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں دہشت گردانہ واقعے میں ایلیٹ فورس کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پولیس اہلکار گھر سے نکلے ہی تھے کہ نقاب پوش دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی، دھند کی وجہ سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس مضافاتی علاقوں میں ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی شناخت فرحان اورشاہ زیب کےناموں سےہوئی ، پولیس کے مطابق اہلکاروں کا تعلق مردان سے ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ چوک گڑھی کے قریب پیش آیا۔

درایں اثنا لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چھیاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے-

رپورٹ کے مطابق پولیس نے رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن، فیروزپورروڈ اور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں یہ سرچ آپریشن انجام دیئے-

ٹیگس