Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں زلزلہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل پڑے

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جانے کی خبریں ہیں-

پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مالا کنڈ ڈویژن، نونیر اور چترال سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحد ی علاقہ تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی اسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوف و و حشت سے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے- زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس چھبیس اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک سو سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس