Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قاتل کو پھانسی دے دیئے جانے کے بعد پورے پاکستان میں سیکورٹی کے اقدامات سخت کر دیئے گئے۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پیر کی صبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر سبھی بڑے شہروں میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

اڈیالہ جیل میں پھانسی سے قبل ممتاز قادری کی اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی اور پھر پھانسی کے بعد میت اس کے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پھانسی کے وقت اڈیالہ جیل کے اطراف میں  سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب لاہور میں مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر اور اطراف کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سیکورٹی اسکواڈ میں شامل ممتاز قادری نے جنوری دو ہزار گیارہ میں اس وقت کے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

ٹیگس