Mar ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاہور بم دھماکے کے سلسلے میں گرفتاریاں

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے لاہور کے دہشت گردانہ بم دھماکے کے سلسلے میں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے صوبے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے چھبّیس افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاریاں خفیہ اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔ گرفتار شدہ افراد کا تعلق کالعدم طالبان گروہ سے ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے ان افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پاکستانی فوج کا ایک اہم اجلاس تشکیل پایا جس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے دہشت گردانہ بم دھماکے میں ستّر سے زائد افراد مارے گئے جن میں انتیس عورتیں اور بچّے بھی شامل ہیں جبکہ تین سو سے زائد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس