پاکستان میں کار بم دھماکہ، چار افراد جاں بحق
Apr ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہوا جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پاکستان کے ایک اعلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں طالبان اور القاعدہ سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف اس ملک کی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں پاکستانی فوج کے دعوے کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔