Apr ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔
    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔

پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس نے چھے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر شیرا کوٹ کے علاقے میں دریائے راوی کے کنارے واقع کچی آبادی میں چھاپہ مارا۔ جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں چھے دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے چار ساتھی اندھیرے کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ ساتھ اہم شخٓصیات کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد، دو کلاشنکوف، چار پستول، چار ڈیٹونیٹر، تین موٹر سایئکلیں اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بھی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر ہونے والی جھڑپ میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے جن کے نام عبداللہ اور مجاہد بتائے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے کلاشنکوف اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ان دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ٹیگس