Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انجام دی گئی ایک کارروائی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے

سحرنیوز/پاکستان:   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج پندرہ دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے میں، کارروائی کی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے مسلح افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

 

ٹیگس