پاکستان میں زلزلے کے نتیجے میں تین جاں بحق درجنوں زخمی
پاکستان کے صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اوراس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں زلزلے کے باعث تین افراد کے جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
خبروں میں کہا گیا ہے پاکستان کا صوبہ خیبر پختونخوا زلزلے سے سب سےزیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور مکانات کے منہدم ہوجانے کے باعث تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبے کے صدر مقام پشاور میں ستائیس زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔
درہ سوات اور گلکت میں زلزلے سے دو افراد کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
آفٹر شاکس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نے ملک کے سب ہی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز چترال میں پاکستان اور افغان سرحد کے قریب پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں دوسو چھتیس کلومیٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔