پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، چالیس مکانات تباہ
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے چالیس مکانات تباہ ہو گئے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا تازہ واقعہ مظفر آباد کے علاقے دتہ کچیلی میں پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چالیس مکانات تباہ اور سیکڑوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفر آباد کا کہنا ہے کہ متاثرہ افرادکو رہائش کے لیے خیمے دیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں ممکنہ جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل پاکستان میں آنے والے زلزے کے باعث کوہستانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اوراس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں زلزلے کے باعث، پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک بتائی تھی۔ زلزلے کا مرکز چترال میں پاکستان اور افغان سرحد کے قریب پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں دوسو چھتیس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔