Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • مردان میں خودکش دھماکہ، ایک ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ضلع مردان کے کینٹ ایریا میں واقع ایکسائز کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ امدادی اداروں کے مطابق دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں ایک شخص استپال میں دم توڑ گیا۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ برس دسمبر میں بھی ضلع مردان میں قومی شناختی کارڈ بنانے والے ادارے نادرا کے دفتر کے باہر خود کش بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک گروپ جماعت الحرار نے قبول کی تھی۔

ٹیگس