Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

پاکستان کے وزیر اعظم نے کابل دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شن ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت علمی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم میان نواز شریف نے کابل حملوں کو ایک گھناؤنا فعل قرار دیا اور کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی ، پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے خطرہ ہے اور ہمیں مل کر اس کا سدباب کرنا ہوگا۔

ٹیگس