May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے میں دوپولیس اہلکار ہلاک متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دھماکے میں دوپولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

پاکستانی میڈیانے خبر دی ہے کہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے باہرانتہائی زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی - دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں - اس دھماکے سے قریب کی عمارتوں اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا -

-بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں دوپولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوعام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کےگیٹ کے باہر ہوا -

ٹیگس