مسجد کی چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق
Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ایک مسجد کی چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک مسجد میں نمازیوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے بنائی گئی عارضی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں چھ نمازی جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
کمشنر کراچی کے مطابق دھوپ سے بچاؤ کے لئے لگایا گیا شیڈ جسے بلاکوں کی مدد سے نصب کیا گیا تھا تیز ہوا کے باعث نمازیوں پر جاگرا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔