Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کی آستین میں سعودی عرب کا ہاتھ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کی بحرانی صورت حال کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے ارنا سے گفتگو میں بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کی بحرانی صورت حال کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مسائل کا ذمہ دار سعودی عرب ہے جس کا ہاتھ آل خلیفہ کی آستین سے باہر نکلا ہوا ہے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ بحرینی عوام پر آل خلیفہ حکومت کے مظالم میں آل سعود حکام برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کا آل خلیفہ فرمانروا، خود بحرینی شہری نہیں ہے اور اسے بحرین پر قبضہ اور اس ملک میں ناجائز حکومت تشکیل دینے کے لئے منامہ پہنچایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی آلہ کار بحرینی حکمرانوں کو اس ملک کے حقیقی شہری آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ نے کہا کہ بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی سازشوں میں سعودی عرب کی آل سعود حکومت ہی مکمل طور پر ملوث ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی استقامت اور انقلابی تحریک جاری ہے۔

ٹیگس