Jul ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کی جانب سے کابل دھماکوں کی سخت مذمت

پاکستان کے وزیراعظم نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور یہ پوری مسلم امہ کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دہشتگردی کیخلاف سب کو ٹھوس اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹیگس