دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ہلاک
Jul ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروہ لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ ایک حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق منگل باغ بائیس جولائی کو افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے خودی خولہ میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
انٹیلی جنس اور طالبان ذرائع نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر کی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے بعد منگل باغ افغانستان فرار ہوگیا تھا جہاں سے وہ پاکستان میں اپنے گروہ کے عناصر کو چلا رہا تھا۔ حکومت افغانستان کی جانب سے تاحال اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔