Sep ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کے وارنٹ ایس ایس پی تک پنہچ گئے

اسلام آباد کی لال مسجد کے مہتمم عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کے وارنٹ ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنٹر اسلام آباد کو بھیج دئے گئے ہیں-

عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے وارنٹ میں ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عدالت کے بقول اشتہاری ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے - عدالت نے وارنٹ میں حکم دیا ہے کہ جائیداد ضبط کرکے تاحکم ثانی اپنے قبضے میں رکھی جائےاور مفرور ملزم کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق طریقہ کار وضع کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے - اس درمیان پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی پولیس کو بھجو ا دئے گئے ہیں - ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن نے اکیس ستمبر کو پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ جاری کئےتھے - دائمی وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ عدالت میں پیش کرکے ملزم پر مقدمہ چلایا جائے -

ٹیگس