پاکستان: کراچی سے برآمد ہونے والا اسلحہ فوج کے حوالے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے عزیز آباد سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاکستانی فوج کے سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے برآمد ہونے والا اسلحہ ڈی آئی جی ویسٹ کے آفس سے پولیس کےدو ٹرکوں اور پانچ موبائلوں کےذریعے فوج کے سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کیا گیا ۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے پاس صرف چھوٹے ہتھیاروں کے فارنزک کی سہولت ہے اور وہ جی تھری، اینٹی ایئرکرافٹ گن اورایل ایم جی کی فارنزک نہیں کرسکتی اس لئے ان ہتھیاروں کی فارنزک فوج سے کرائی جائےگی ۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد کے ایک مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہونے والے اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن، اینٹی ائیرکرافٹ گن، ایل ایم جی، ایس ایم جی، کلاشنکوف، راکٹ، راکٹ لانچر، جی تھری رائفل کے علاوہ چھوٹے بڑے راکٹ اور گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔