Dec ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • لشکر طیبہ سے وابستہ تنظیم پر امریکی پابندی

امریکہ نے پاکستان میں لشکر طیبہ سے وابستہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کو بلیک لسٹ میں قرار دیتے ہوئے اس گروہ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ نے لشکر طیبہ سے وابستہ طلباء تنظیم پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار آٹھہ میں ہندوستان کے تجارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملے میں اس گروہ کا ہاتھہ رہا ہے جس میں ایک سو چـھیاسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں چھے امریکی بھی شامل تھے۔

پاکستان نے دو ہزار دو میں لشکر طیبہ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس گروہ نے جماعت الدعوی کے نام سے نئے گروہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔ جماعت الدعوی کے سربراہ حافظ محمد سعید ہیں۔

 البتہ امریکہ کی جانب سے بعض گروہوں اور تنظیموں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے میں اتنی تاخیر سے عمل میں لایا جانے والا اقدام، غور طلب شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس