Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • حکومت کے خلاف بلاول بھٹو بھی میدان میں

حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں آج بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالی جا رہی ہے۔

حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آج لاہور سے ریلی کا آغاز ہو گا جو فیصل آباد میں اختتام پذیر ہو گا جہاں فیصل آباد ضلع کونسل ہال کے سامنے بلاول بھٹو ریلی کے اختتام پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے زیراستعمال رہنے والے خصوصی ٹرک پر سوار ہو کر خطاب کریں گے جو پہلے ہی فیصل آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبہ پنجاب کے پارٹی صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،پیپلزپارٹی تحریکیں چلانے کی بانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ھماری آج کی ریلی تاریخی ہو گی،پیپلزپارٹی نے مجبور ہوکراحتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا،حکومت نے ہماری ایک نہیں سنی ۔ ریلی کے موقع پرصوبائی حکومت نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

 

ٹیگس