Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین کو فلسطین کانفرنس تہران میں شرکت کی دعوت

قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ سید علاء الدین بروجردی نے اسلام آباد میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضابانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں سید علاء الدین بروجردی اور رضا ربانی نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور اہم ترین علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔سید علاء الدین بروجردی نے اس موقع پر ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کی جانب سے، پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی کو تہران میں ہونے والی فلسطین حمایت کانفرنس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے اس موقع پر عالم اسلام کے مسائل کے حل میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیا۔علاء الدین بروجردی اور رضا ربانی نے اس ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ سید علاء الدین بروجردی ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز پاکستان پہنچے تھے۔ان کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں پاکستانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ٹیگس