Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • کشمیر:آگ لگنے سے 90 دکانیں اور مکانات جل کر خاکستر

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے سے 80 دکانوں اور 10 مکانات سمیت 3 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

لائن آف کنٹرول پر واقع خوبصورت علاقہ وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے سے وہاں موجود محکمہ خوراک کا ہزاروں ٹن آٹے کا ڈپو آگ کی لپیٹ میں آگیا جب کہ 80 دکانیں اور 10 مکانات سمیت وہاں پر کھڑی 3 گاڑیاں بھی جل کر راکھ بن گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وادی لیپہ نے بازار میں آگ لگنے کی وجہ آگ شاٹ سرکٹ بتائی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور آگ بجھانے والے آلات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جاسکا۔

اسسٹنٹ کمشنر راجہ عظیم نے مزید بتایا کہ برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ برف باری کے باعث وادی لیپہ کے اس علاقے کا 3 سے 4 ماہ تک زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے ۔

 

ٹیگس