پشاور: سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی
Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج صبح سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے چارسدہ روڈ پر تھانہ دودزئی کی حدود میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایف سی کے 5 اہلکار اور چند دیگر افراد زخمی ہوئےہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی علاقے کی تلاشی شروع کر دی ہے۔