Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • کراچی: تھرڈ سیکرٹری افغان قونصل خانہ ہلاک

افغان قونصل خانے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں تھرڈ سیکرٹری افغان قونصل خانہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شہر کراچی میں افغان قونصل خانے میں تعینات نجی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں تھرڈ سیکرٹری افغان قونصل خانہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ راحت اللہ کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا ہے اور قونصل خانے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان افغان قونصل جنرل حارث خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ قونصل خانے کے اندر تعینات گارڈ راحت اللہ نے کی اور پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے اور ہلاک ہونے والا دونوں ہی افغان باشندے ہیں اور ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے تاہم مذکورہ سیکیورٹی گارڈ سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے۔

 

ٹیگس