Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • افغان حکومت سے تعزیت

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے افغان سفیر عمر زاخیلوال سے افغان قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت پر افغان حکومت سے تعزیت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان قونصل خانے میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کے بعد سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے افغان سفیر سے رابطہ کیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سفارتکار کی ہلاکت پر افغان حکومت سے تعزیت کا بھی اظہار کیا اور تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر افغان سفیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی کی واردات نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ کل (پیر کو) کراچی میں قائم افغان قونصل خانے میں افغانی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے تھرڈ سیکرٹری محمد ذکی کو قتل کردیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں کا تعلق افغانستان سے ہے اس لیے یہ کسی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم معاملے کی ہر حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

 

ٹیگس