Feb ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرپاکستانی دفتر خارجہ میں طلب

پاکستان کا ہندوستان سےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاج

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے دن ہندوستانی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بھمبر سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے فائرنگ کی جس سے پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے، ہندوستان 2003 کے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہندوستان سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

واضح رہے پیر کے روز ہندوستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے زخمی ہونے والے تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی  کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس