Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پرفائرنگ 4 اہلکارہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے موبائل پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دیگر 2 اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 زخمی اہلکار اور راہ گیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

ٹیگس