کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گردہلاک
کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلیہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مکان کو گھیرے میں لیا تو اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 ہینڈ گرینیڈ، 2 رائفل اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحراراور طالبان پاکستان سے ہے جب کہ دہشت گردوں کو عمر خالد خراسانی کی جانب سے ملتان میں کارروائی کے احکامات ملے تھے۔