Feb ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • چارسدہ دھماکہ: 6 جاں بحق30 زخمی

چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرہونے والے دھماکوں میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے کچہری پر حملہ کیا اور ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد باقی دو دہشت گردوں نے گرینیڈ پھینک کر اور فائرنگ کر کے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں اندر جانے سے روکا اور دونوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ڈی پی او سہیل خالد کے سیکیورٹی فورسز نے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے اور اس حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ  17 افراد جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاراور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

 

ٹیگس