Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان:6 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

سی ٹی ڈی پولیس نے مظفر گڑھ  کے علاقےپی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں کے ساتھیوں نے پی پی لنک کینال کے قریب پولیس نفری پر حملہ کردیا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گییا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز، 3 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

 

 

 

 

 

ٹیگس