افغان نائب سفیرپاکسان کے دفتر خارجہ میں طلب
Mar ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
گزشتہ رات کے حملے کے بعد افغان نائب سفیرعبدالناصر یوسف زئی کو پاکستان کے دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور حملے کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے افغان نائب سفیر کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردوں کے حملے کے لئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان واقعے کی تحقیقات کرکے پاکستان کو آگاہ کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں 10 دہشگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔