Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد: پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی جانب سے شیریں مزاری،اسد عمراور ڈاکٹرعارف علوی نے

قرارداد میں موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مشاور ت کے بغیر فیصلے پر شدید تحفظات ہیں،پارلیمان اس اتحاد میں شمولیت کے اسباب سے لاعلم ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے فیصلے پر گہری تشویش ہے اور قومی اتفاق رائے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

قرارداد کے مطابق، ماضی میں بھی یہ دیکھا گیا کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں ہے کہ دوسروں کی لڑائی کا حصہ بنا جائے، کیونکہ پاکستان کے عوام اب بھی غیروں کی جنگ کا حصہ بننے کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپریل 2015 میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ مشترکہ قرارداد کا بھی حوالہ دیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پاکستان کو یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 40 اس بات پر زور دیتا ہے کہ ریاست پاکستان کو عالمی تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دسمبر 2015 میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ملکوں پر مشتمل اتحاد قائم کیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، جبکہ ایران کا نام اس فہرست میں شامل نہیں تھا۔اس فوجی اتحاد کی سربراہی  کیلئےپاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا نام لیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس