پاکستان کے اسپیکرکا دورہ ایران
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار اياز صادق ایران کے اسپیکرعلی لاريجانی كی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق آج جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔
سردار اياز صادق تہران كے بين الاقوامی امام خمينی (رہ) ائيرپورٹ پہنچنے كے بعد تہران سے تھوڑے فاصلے پر واقع شہر قم جائيں گے جہاں وہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا كی مقدس بارگاہ ميں حاضری ديں گے۔
پاكستان کی قومی اسمبلی کے اسپيكر اس دورے میں اپنے ايرانی ہم منصب علی لاريجاني كے علاوہ وزير خارجہ محمد جواد ظريف، وزير صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ، ايرانی پارلیمنٹ كی قومی سلامتی اور خارجہ پاليسي كميٹی كے چيئرمين علاء الدين بروجردی سميت اعلی ايرانی حكام كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے۔
پاكستان كے اسپيكر مشہد مقدس بھی جائيں گے اور حضرت امام علی ابن موسی الرضا عليہ السلام كی بارگاہ کی زيارت كريں گے اور خراسان رضوی كے گورنر جنرل كے ساتھ بھی ملاقات كريں گے۔
سردار اياز صادق ايران كے تاريخی شہر اصفہان كا سياحتی دورہ بھی كريں گے ۔ سردار اياز صادق منگل كی شام ايران كے دورے کے اختتام پر پاکستان جائيں گے۔