Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • جماعت الاحرار کے تین تکفیری دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے 3 دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے  پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال کے علاقے جہانیاں کے مقام پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں کالعدم دہشتگرد تکفیری  گروہ جماعت الاحرار کے 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 فرار کرگئے۔

ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دیگر 5 دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کالعدم جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 13 افراد شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے ۔

ٹیگس