May ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • استحصالی نظام کا خاتمہ اسلامی نظام سے ممکن

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار اور اصولوں کے مطابق تربیت یافتہ نوجوان ہی معاشرے میں بہتر تبدیلی لا سکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی نظام کا خاتمہ صرف اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت، علاقیت اور لسانیت کے ذریعے تفریق پیدا کرکے اپنے ظالمانہ استحصالی نظام کو طول دینا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں بحیثیت امت رسول اعظم(ص) اسلامی اقدار کی ترویج اور احیاء کے لئے کوشش کرکے اتحاد و وحدت کے ساتھ اس ظالمانہ نظام کی راہ میں دیوار بننا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کے پیچھے کرپٹ اور مغرب پرست حکمرانوں کا ہاتھ ہے، جو یہود نصاریٰ کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ مغرب ہم سے ہماری اقدار اور اصول چھیننے کے لئے نت نئے حربے استعمال کر رہا ہے، اگر ہم اسلامی اقدار اور اسلامی معاشرہ سازی کے لئے کوشش نہیں کریں گے تو ظالمانہ نظام ہم پر مسلط ہو جائے گا۔

 

ٹیگس