ایران اور پاکستان کے باہمی روابط
پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا ھمسایہ اور دوست ملک ہے۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے پاک-چین فرینڈ شپ سینٹر میں سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ میڈان کے پی کے نمائش کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کا ھمسایہ اور دوست ملک ہےاور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہیں اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی مستقبل میں تعلقات کو بہتر بنایا جائے گا۔ خطے کے معاملات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی سلامتی اور امن اور تمام ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔
صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ دوستی اور امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں کا پاکستانیوں کےساتھ برادرانہ تعلق ہے جو کھلے دل سے دوستی چاہتے ہیں اور پاکستان دیانت داری سے افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے کام کررہا ہے کیونکہ پرامن افغانستان اس کے مفاد میں ہے۔ ممنون حسین نے کہا کہ چند بیرونی فورسز پاک-افغان تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کابل کو پاکستان کے خلوص کو سمجھنا چاہیے۔
پاکستان کے صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادری راہداری (سی پیک) منصوبہ خطے کی قسمت کو بدل دے گا اور پاکستان اہم ترین ملک بن کر سامنے آئے گا۔