جغرافیائی سالمیت کا احترام، ایران کی پالیسی
پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران، پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے ۔
پاکستان کے ریاستی اور سرحدی علاقوں کے وزیرعبدالقادر بلوچ نے پاکستانی سینیٹ کے اراکین کو پاک،ایران تعلقات اور مشترکہ سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہماری خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور ہم سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی پاکستان کی سرزمین میں کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور ایرانی عسکری حکام کے حالیہ بیانات کے حوالے سے ہمیں میڈیا کی غیرمصدقہ رپورٹس پر توجہ نہیں دینی چاہئے.
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مشترکہ سرحدی علاقے میں ہونے والے دہشتگردی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایران اس معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے سے حل کرنا چاہتا ہے.
پاکستان اورایران کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے فروغ بالخصوص مشترکہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔