May ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • گلبدین حکمتیار کا مشیر فائرنگ سے ہلاک

حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمتیار کے قریبی ساتھی اورسابق مشیرحاجی نقیب اللہ کو پشاور کے علاقے پشتہ خرا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پشتہ خرا تھانے کے ایس ایچ او ناصر خان نے حاجی نقیب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے تاج آباد کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے نقیب اللہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

 اے ایس پی حیات آباد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول افغان شہری ہے اور حال ہی میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا۔

 واضح رہے کہ نقیب اللہ ماضی میں افغانستان کی عسکری تنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کا سیاسی مشیر رہ چکا ہے۔

 

ٹیگس