Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد

پاکستانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، پاکستان میں دہشت گرد گروہوں اور انتہا پسندوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

 پاکستان کے ڈان ٹی وی نے ایک امریکی سفارتکار کے حوالے سے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جنوبی پنجاب میں دہشت گرد گروہوں اور انتہا پسندوں کو ہر سال سو ملین ڈالر کی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ یہ رقم انتہا پسندی پھیلانے میں خرچ کرتے ہیں-

لاہور میں امریکی سفارتکار نے امریکی حکومت کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، صوبہ پنجاب میں انتہا پسند گروہوں کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں اور وہ جنوبی پنجاب کے عوام کی غربت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جہاد کے نام پر دھوکہ دے کر انھیں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے بھیجتے ہیں اور مرنے والوں کے والدین کو ایک لاکھ روپیہ ادا کرتے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، دہشت گرد گروہ جماعت الدعوۃ کے ذریعے یہ مدد صوبہ پنجاب میں تکفیریوں تک پہنچاتے ہیں-

 

ٹیگس