پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کرے گا
پاکستان نے کہات ہے کہ وہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کرے گا اور حالات پر اس کی نظر ہے۔
سعودی عرب سمیت چارعرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد پاکستان کے دفترخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا قطر کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ پاکستان کا قطر کے ساتھ روابط منقطع کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اگر قطر کے معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو ہم باضابطہ بیان جاری کریں گے ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے، ریاض اورواشنگٹن کے مابین ہونے والے ہتھیاروں کے معاہدے اور ریاض اجلاس کے دوران ٹرمپ کی تقریر کے بعد سعودی عرب، قطر اوردوسرے عرب ممالک کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے تھے جس کے بعد سعودی عرب، بحرین، مصر اورمتحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ اپنے روابط منقطع کرلئے۔