امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ہلاک
Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے گھر پر دو میزائل داغے گئے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا مبینہ کمانڈر ابوبکر ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر اوراس کے ساتھی کو پیر کی رات کو ہنگو کے علاقے اسپین ٹل میں نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں مبینہ دہشت گرد کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ڈرون حملے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، مارا جانے والا ابوبکر افغان صوبہ خوست کا رہنے والا تھا اور اسکا اصل نام عمر تھا جو 2014 میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن شروع کیے جانے کے بعد شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع سے دیول منتقل ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملوں کی تاحال حکومت کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔