Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان، چین اور روس کے ساتھ روابط کے فروغ  پر تاکید

پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ نے کہا کہ ہم زیادہ تعلق چین اور روس کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خطے میں ترقی لا رہے ہیں۔

لاہور میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج کی 125 سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم زیادہ تعلق چین اور روس سے رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس خطے میں ترقی لا رہے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ کا تصور بہت وسیع ہے، پاکستان سی پیک سے معاشی حب بن سکتا ہے سی پیک کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ترقی کا راستہ ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف انفراسٹرکچر بلکہ ثقافت، مواصلات کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں سے معیشت بہتر ہوگی۔

مشیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہرملک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور اپنے حقوق و مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد چلنے والی مہم پہلے کبھی نہیں چلی ہم مکمل طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کی مہم بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔

ٹیگس