Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی وفد کی  پاکستانی آرمی چیف اور مشیر خارجہ سے ملاقات

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

امریکی سینٹرز کے 5 رکنی وفد نے سینیٹر جان مکین کی قیادت میں اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی حکام نے امریکی سینٹرز کو خطے کی سکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

پاکستان نے افغان سرزمین پر داعش کی موجودگی پر بھی امریکی حکام سے گفتگو کی۔ اس موقع پر جان مکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے امریکہ مسئلہ کشمیر کا حل پر امن طریقے اور مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

امریکی وفد میں لنزے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاؤس، الزبتھ وارین، ڈیوڈ پرڈیو اور امریکی ناظم الامور برائے پاکستان مسٹر جوناتھن بھی شامل تھے۔

امریکی وفد پاکستان کا دورہ ایسے میں کر رہا ہے کہ جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی حد تک خراب ہو گئے ہیں اور پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ روس اور چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس