Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • جماعت الاحرارعالمی دہشت گرد تنظیم قرار،  پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان نے جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد تکفیری گروہ جماعت الاحرار کا نام ان اداروں اور افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی جن کے اثاثے منجمد، ان پر ہتھیاروں کی نقل وحرکت اور سفری پابندیاں عائد ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے پاکستان کی سفارش پر جماعت الاحرار پر پابندیاں عائد کیں اور تنظیم کے اکاؤنٹ منجمد کردیے ہیں۔

واضح رہے جماعت الاحرار ننگرہار افغانستان سے چلائی جارہی ہے  اور یہ  دہشتگرد تکفیری گروہ  پاکستان میں متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے جب کہ پاکستان نے گزشتہ سال جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا اور اقوام متحدہ میں بھی اس تنظیم کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

 

ٹیگس