کشمیر میں 3 عسکریت پسند ہلاک
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے بڈگام میں مسلح تصادم کے دوران3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع بڈگام کے ماگام علاقہ میں واقع رڈبگ نامی گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے مذکورہ گاؤں میں گذشتہ رات تلاشی آپریشن شروع کیا۔جس کے دوران ہونے والی ایک شبانہ جھڑپ کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اس جھڑپ کے بعد پورے ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی طور پر منقطع کیا گیا ہے۔