Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • بلوچستان دھماکے کی مذمت

پاکستان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ہرنائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ کل بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 6 فوجی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

ہرنائی میں شاہرگ کے قریب شرپسند عناصر نے فرنٹیئر کور کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کی گشت پر تھے، دھماکے کے نتیجے میں پیرا ملٹری فورس کے 6 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پشین اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس