Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے پرتمام فریق قائم رہیں: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے لئے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام فریق اس معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر پابند رہیں گے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ اس مسئلے کا صرف پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے پڑوسی ملک کی حیثیت سے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان اعتماد پر مبنی تعاون سے خطے کے امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیگس