Sep ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • بلوچستان، 10 مشتبہ شدت پسند ہلاک

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں 10 شدت پسند مارے گئے۔

ہلاک کیے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ فورسز نے ان کے 3 ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے 14 اگست کو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

کارروائی کے بعد شدت پسندوں کی لاشوں کو ہرنائی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی۔

ٹیگس